کراچی سے بنکاک جانے والے ملائشین شہری کے سامان سے اسلحہ برآمد

پاکستان: کراچی: جناح ایئرپورٹ پربنکاک جانے والے ملائشین شہری کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
نمائندہ: کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرتعینات سیکیورٹی حکام نے نجی ایئر لائن کی بنکاک جانے والی پروازٹی جی 342 کے غیر ملکی مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 30 بورکے 4 پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کی شناخت ملائشین شہری کے طور پر ہوئی ہے، پاسپورٹ پر گرفتار ملزم کا نام خیر المحمد درج ہے اوراس نے گولیاں اپنے جوتوں کو کاٹ کر چھپائی تھیں، خیر المحمد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

لاہور واقعہ پر مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Share this on WhatsAppشائستہ نورین بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی صدر تنظیم المدارس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے