حج کے نام پرکروڑوں کا فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان گرفتار

نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن ( اسلام آباد )

پاکستان: ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
بیو رو چیف کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صبا اورہاشمی ٹریول ایجنسیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے جس کے نتیجے دونوں ایجنسیوں کے مالکان گرفتارکرلیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد اجمل اور ناصر عباس شامل ہیں، جنہوں نے 108 حاجیوں سے بغیرکسی کوٹے کے کروڑوں روپے وصول کئے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرسے بھی حج کے نام پر فراڈ کرنے والے متعدد ٹریول ایجنسیوں کے مالکان کوگرفتارکیا جاچکا ہے جب کہ کروڑوں روپے بٹورنے پران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

Share this on WhatsAppمحمد شفیق قریشی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد الیکشن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے