آسٹریلوی سمندر میں 3 امریکی فوجی ڈوب گئے

سڈنی: آسٹریلوی سمندر میں ڈوبنے والے 3 امریکی فوجیوں کی تلاش کا کام روک کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ اور میرین کور نے آسٹریلوی سمندر میں ڈوبنے والے تین امریکی میرینز کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحلی علاقے میں امریکی فوجی طیارہ معمول کے آپریشن کے بعد اپنے طیارہ بردار جہاز ’’یو ایس ایس رونلڈ ریگن‘‘ پر لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں جاگرا تھا۔

طیارے میں 26 فوجی سوار تھے اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 23 اہلکاروں کو بحفاظت پانی سے نکال لیا تھا لیکن تین فوجی ڈوب گئے جن کی تلاش کا کام روک کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی بحری حکام نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد سپریم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے