حیدرآباد کے قریب کراچی جانے والی بس کوحادثہ؛ 7 افراد جاں بحق

پاکستان: ہٹڑی بائی پاس پر بہاولپورسے کراچی جانے والی تیزرفتار بس الٹ گئی جس میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بیورو چیف کے مطابق قومی شاہرہ حید آباد کے قریب ہٹڑی بائی پاس پربہاولپورسے کراچی جانے والی تیزرفتاربس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 37 مسافرزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے، لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے

About BBC RECORD

Check Also

اداروں کا عدم تعاون:داتادربارسکیورٹی منصوبہ لٹک گیا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور اداروں کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے