افغان صوبے ہرات میں مسجد کے قریب دھماکے سے 15 افراد ہلاک

کابل: افغان صوبے ہرات میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں واقع مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم ازکم 15 افراد کے ہلاک اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم افغان حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق اب تک یہ تعین نہیں کیا جاسکا کہ دھماکا خود کش تھا یا کسی جگہ بم نصب کیا گیا تھا جب کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل افغان دارالحکومت کابل میں بھارتی سفیر کے گھر کے ٹینس کورٹ میں ایک راکٹ فائر کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا

About BBC RECORD

Check Also

ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں، سعودی وزیرخارجہ

Share this on WhatsAppریاض: سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے