پاکستانی دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شامل ہیں، سویڈش سرمایہ کار

پاکستان: سویڈن کے سرمایہ کار میٹیئس مارٹنسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شامل ہیں، پاکستان کو آئندہ دس سالوں میں ایشیا کی اہم مارکیٹ بنتا دیکھ رہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ 2005 سے کام کررہے ہیں اور بہت متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نو سال سے جاری جمہوری عمل چلتا رہےتوپاکستان اگلے دس سالوں میں ایشیا کی اہم ترین مارکیٹ بن سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معلومات تک رسائی اور لیکویڈیٹی کے معاملے میں کافی آگے ہے۔ میٹیئس مارٹنسن نے پاکستان میں پہلا غیر ملکی ایکوٹی فنڈ قائم کیا تھا جس کی موجودہ مالیت 100 ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ سرمایہ کار اب بھی پاکستان کا نام سن کر ہچکچاتے ہیں، یہ ڈر دور ہوگیا تو ہمارا فنڈ مزید بڑھ سکتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی مریم نواز سے ملاقات

Share this on WhatsAppلاہور: امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے جاتی امرا میں جاکر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے