روم: اٹلی سائیکل ریس میں کھلاڑیوں میں ایک بار پھر زور کا جوڑ پڑا۔ ایک سو ننانوے کلومیٹر طویل بل کھاتے ٹریک پر کھلاڑیوں نے خوب زور لگایا۔
لکسمبرگ کے باب جنگلز نے دکھائی اپنی تیزی اور مہارت، چار گھنٹے سولہ منٹ اور اکاون سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا اور حریفوں کو پچھاڑ دیا۔ پندرہویں مرحلے میں آٹھ ویں پوزیشن کے باوجود ڈچ کھلاڑی ٹام ڈیمیولن کی ریس میں مجموعی برتری برقرار ہے۔