Policemen are seen near the area where a truck which ploughed into a crowded Christmas market in the German capital last night in Berlin. REUTERS/Pawel Kopczynski

برلن: کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملہ کرنے والا مشتبہ ملزم پاکستانی نکلا

جرمنی کے وزیر داخلہ تھامس ڈی میزائرے نے کہا ہے کہ دارالحکومت برلن میں کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملہ کرنے والا مشتبہ ملزم پاکستانی ہے اور وہ گذشتہ سال جرمنی میں پناہ کی تلاش میں آیا تھا۔
جرمن حکام نے اس مشتبہ شخص کو برلن میں واقعے کی جگہ سے قریباً دو کلومیٹر دور گرفتار کرلیا تھا۔اس وقت وہ ٹرک کے ایک پہیے کے ساتھ کھڑا تھا۔تاہم جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مشتبہ شخص نے ٹرک حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ شخص پاکستانی ہے اور وہ جرمنی میں 31 دسمبر 2015ء کو سیاسی پناہ کی تلاش میں آیا تھا۔اس کی درخواست ابھی تک زیر غور ہے۔
جرمن وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوموار کی شب برلن میں کرسمس مارکیٹ میں لوگوں کو ٹرک تلے کچلنے کے واقعے کی داعش یا کسی اور جنگجو گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
تاہم ڈی میزائرے کا کہنا تھا کہ ”ہمیں اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ خوف ناک واقعہ ایک حملے کا نتیجہ تھا”۔برلن کے مشہور کاروباری علاقے میں ٹرک کے اس حملے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوگئے تھے۔ان میں اٹھارہ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں، سعودی وزیرخارجہ

Share this on WhatsAppریاض: سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے