کٹھ پتلی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڑ توڑ دئیے ہیں ٗ پیپلز موومنٹ

جموں مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے ایک جانب مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں کو جموں خطے میں فرقہ پرستانہ سرگرمیوں کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز موومنٹ کے قائمقا م چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ نے گزشتہ کئی ہفتوں سے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں مذموم سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی مسلم آبادی خوف و ہراس کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ ہندو انتہا پسندوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہی ہے ۔میر شاہد سلیم نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڑ توڑ دیے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں سیاسی ، معاشرتی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے مذہبی حقوق میں مکمل طور پر سلب کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے جامعہ مسجد سرینگر کی مسلسل بندش او مسلمانوں کو طاقت کے بل پر یہاں نماز پڑھنے سے روکنے کی شدید مذمت کی۔

About BBC RECORD

Check Also

ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں، سعودی وزیرخارجہ

Share this on WhatsAppریاض: سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے