صدر ممنون حسین کی دعوت پر ترک صدر کل اسلام آباد پہنچیں گے،

اسلام آباد صدر ممنون حسین کی دعوت پر ترک صدر ( بدھ کے) روز اسلام آباد پہنچیں گے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان صدر ممنون حسین کی دعوت پر دوروزہ سرکاری دورے پربدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرا ء،اعلیٰ حکام اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد صدر اردوان کے ہمراہ ہو گا۔ صدر اردوان اپنے دورے میں صدر ممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں رہنما وسیع تناظر میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ترک صدر پروگرام کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر اردوان لاہور بھی جائیں گے جہاں وزیراعظم شاہی قلعہ میں ان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

شہباز شریف کو 3 گھنٹے پہلے بتایا گیا سفر نہیں کرسکتے

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور اپوزیشن لیڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے