افغانستان

امریکہ امن مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو قیدیوں کا تبادلہ کر لے، افغان طالبان

کابل: افغان طالبان نے مذاکرات کے لیے پہلی شرط امریکا کے سامنے رکھ دی، پہلی ملاقات میں سنجیدگی نہ دکھانے کی صورت میں مزید مذاکرات نہ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔قیدیوں کا تبادلہ ہو گا تو مذاکرات آگے بڑھیں گے، طالبان نے امریکا کے سامنے امن مذاکرات کی پہلی ...

Read More »

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 35 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان کے تین تازہ حملوں میں 35 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں طالبان جنگجوؤں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا ...

Read More »

افغانستان میں طالبان نے تین بسوں کو یرغمال بنالیا،21 مسافر اغوا

کابل: افغانستان میں طالبان نے تین مسافر بسوں کو یرغمال بنا کر 21 افراد کو اغوا کرلیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے قندوز کے علاقے میں گزشتہ شب تین مسافر بسوں کو یرغمال بنالیا جس میں مجموعی طور پر 170 افراد سوار تھے جن میں سے 149 مسافروں ...

Read More »

افغانستان میں تعلیمی ادارے کے باہرخودکش حملہ، 48 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ موعود اکیڈمی کے باہر زور دار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے ...

Read More »

افغانستان میں حملوں میں 30 اہلکار اور 60 طالبان جاں بحق

کابل: افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ جنوبی و مشرقی صوبوں میں قائم مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 30 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوابی فائرنگ سے 60 طالبان جاں ...

Read More »

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 14 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے 2 روزہ حملوں کے اعلان کے بعد مشرقی اور جنوبی صوبوں میں مختلف چیک پوسٹوں پر حملے ...

Read More »

افغان حکومت نے امریکا کے طالبان سے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کو مسترد کردیا

کابل: افغان حکومت نے امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں جب کہ نیٹو اتحاد نے بھی اس امکان کو مسترد کردیا۔ افغان نیوز ایجنسی طلوع نیوز کے ...

Read More »

افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں، 40 فوجی اور 24 جنگجو جاں بحق

کابل: افغانستان میں جھڑپوں کے نتیجے میں 40 افغان فوجی اور 24 طالبان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ قندوز میں طالبان کے حملوں میں 40 افغان فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، طالبان نے پل مومن فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، جنگجو فورسز ...

Read More »

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی گورنر نورستان حافظ عبدالقیوم کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ضلع ویگال میں رات گئے اس وقت کیا گیا جب اہلِ علاقہ اور طالبان گزشتہ روز حملے میں زخمی ...

Read More »

افغان شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس میں خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک

جلال آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے نزدیک خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ میں خود کش حملہ آور نے خود ...

Read More »