انسانی زندگی کے بچاؤ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے؛ ذیشان جاوید

ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر نیئر عالم اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،انسانی زندگی کے بچاؤ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے اہم ترین رانی بازار میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،

دیگر علاقوں سے انٹر لنک ہونے کی وجہ سے اس گنجان آباد بازار کا ہر لحاظ سےسروے کیا جائے،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ،ہیلتھ،تاجروں،سول ڈیفنس،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ریسکیو، میپکو کے افسران پر مشتمل سب کمیٹی قائم کی جائے،سب کمیٹی کی رپورٹ پر ٹائم لائن کے اندر ایمر جنسی اقدامات فائنل کئے جائیں،بازار میں تجاوزات کا خاتمہ،غیرضروری ریڑھیوں کا داخلہ ممنوع کیا جائے،ڈالفن پولیس کی پیٹرولنگ کو موثر بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں قبل از وقت تیار رہنا ہوگا،بازار میں شارٹ سرکٹ کے واقعات کی روک تھام کیلئے بجلی کی تاروں کا الجھاؤ ختم کیا جائے جس سے بجلی کی چوری بھی روکنے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں ایمر جنسی کے حوالے سے دیگر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

‘شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے خاوند کا نام لکھوائے یا والد کا’

Share this on WhatsAppلاہور؛ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے