نجی اکیڈمی میں خواتین سے زیادتی مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار

شبیر سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ ڈیرہ غازی خان

نجی اکیڈمی میں خواتین سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ ،آر پی او فیصل رانا کے مکمل فوکس کی وجہ سے بھیانک سکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار،ملزم کا ایک بازو حادثے میں ضائع ہو گیا تھا،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈی جی خاں میں نجی اکیڈمی میں خواتین سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے اس پر فوکس قسم رکھا آر پی او کے بار بار فالو اپ لئے جانے کی وجہ سے پولیس نے گذشتہ روز شناخت ہونے والے 3 ملزمان میں سے مرکزی ملزم جاوید اختر کو گرفتار کر لیا ،

جو ایک بازو سے معذور ہے ۔اس کا یہ بازو ایک حادثہ میں ضائع ہو گیا تھا،اس حوالے سے ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم جاوید یہ اکیڈمی 2012 سے2019 تک چلاتا رہا ہے کورونا کی وجہ سے اکیڈمی بند ہو گئی،ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اسکے دوست مجاہد،اسامہ ،حبیب عورتیں لاتے تھے اکیڈمی کے گراونڈ فلور پر عورتوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی،آر پی او فیصل رانا نے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس مکروہ گینگ کے ایک ایک رکن کو قانون کے شکنجے میں جکڑنا ہے،ملزمان کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنا ہے،

آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او کو ہدائت کی کہ وہ اس معاملے کے تمام قانونی پہلووں کی خود نگرانی کریں گے ،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ اس طرح چالان کیا جائے کہ انہیں قانون کے مطابق عبرتناک سزا مل سکے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس معاملے کے ایک ایک ملزم اور ایک ایک کردار کی گرفتاری کے لئے پولیس کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت جو وسائل درکار ہوں گے وہ فوری طور پر مہیا کئے جائیں گے اس معاملے کو ہر صورت ہم۔نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک۔پہنچانا ہے ،آر پی او نے کہا کہ میں اس معاملے کی روزانہ خود پراگرس لوں گا ،ادھر سماجی حلقوں نے بھیانک گروہ کے مرکزی ملزم۔کی گرفتار پر آر پی او فیصل رانا ،ڈی پی او عمر سعید ملک اور پولیس ٹیم۔کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل رانا نے ایک۔بار پھر خود کو پروفیشنل اور کرائم فائٹر پولیس آفیسر ثابت کیا ہے. جبکہ اس سارے معاملے میں رفیق خٹک نامی شخص کا نام بھی سامنے آرہا ہے

About BBC RECORD

Check Also

‘شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے خاوند کا نام لکھوائے یا والد کا’

Share this on WhatsAppلاہور؛ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے