حلقہ 191 کے 61 دیہاتوں کو بجلی کی سہولت فراہم کردی ہے ؛ زرتاج گل وزیر

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب کے مزید چھ دیہات کو بجلی سے روشن کردیا۔ان کے دور حکومت میں ابتک این اے 191 کے 61 دیہاتوں کو بجلی کی سہولت فراہم کردی گئی۔وزیر مملکت نے اسی علاقہ کی شخصیات سے افتتاح کی نقاب کشائی کراکے نئی روایت قائم کردی

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے گزشتہ روز پائیگاہ اور معموری میں ایک ہی دن چھ بستیوں بستی نواں میرن،رمضان کھوسہ،بستی ماہی کھوسہ، بستی دادے والہ،بستی منظور جلاآنڑی میں بجلی کی فراہمی کے منصبوں کا افتتاح کیا، تقریبات میں اخوند ہمایوں رضا خان اور این اے 191 کے مقدم سردار فاروق خان علیانی، ملک رمضان جڑھ، ملک غلام حیدر، ملک محبوب ثاقب، سردار علی اکبر خان علیانی، حاجی بلال خان سکھانی، شاہ زین بغلانی، بشر وڈانی، رفیق خان سکھانی، لعل صدقانی، حاجی یقین محمد اور دیگر ہمراہ تھے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے۔گزشتہ ادوار حکومت میں پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا اور عوام تاریکی میں ڈوبی رہی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی زیر قیادت پنجاب میں پسماندہ علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔زرتاج گل وزیر نے کہا کہ این اے 191 کے 61 سے زائد دیہاتوں کو بجلی سے روشن کردیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

راولپنڈی؛ اوباش کی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

Share this on WhatsAppراولپنڈی: تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں 17 سالہ اوباش نے 8سالہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے