چین کینیڈا تنازع ختم ؛ ’گرفتار شہریوں‘ کو رہا کردیا گیا

بینگ/اوٹاوا: چین اور کینیڈا نے تصفیے کے بعد ایک دوسرے کے 3 سال سے قید شہریوں کو رہا کردیا خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے 2018 سے قید چین کی موبائل کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانژو کو امریکی پراسیکیوٹرز کے ساتھ معاہدے کے تحت رہا کردیا۔

ہواوے کی ایگزیکٹو کی رہائی کے بعد چین نے بھی کینیڈی شہریوں مائیکل اسپاور اور مائیکل کوورگ کو رہا کر دیا۔ مائیکل کوورگ ایک سابق سفارت کار ہیں جو برسلز میں قائم ایک تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ملازم ہیں۔رہائی پانے والے دوسرے کینیڈی شہری مائیکل اسپاور ایک ایسی تنظیم کے بانی رکن ہیں جو شمالی کوریا کے ساتھ بین الاقوامی کاروباری اور ثقافتی تعلقات کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

چین میں مائیکل اسپارو کو جاسوسی کے الزام میں گزشتہ برس ہی 11 سال قید کی سزا سنائی تھی اور مائیکل کوورگ کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا تھا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین نے ایسا سیاسی سودے بازی کے لیے کیا تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے شہریوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں باہمت شہریوں نے صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بھی کہا کہ چین کے اس اقدام سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ ہواوے کی فنانشل ایگزیکٹو کی گرفتاری سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر عمل میں لائی گئی تھی جن کا مؤقف تھا کہ چین ہواوے کے موبائل سیٹس کے ذریعے امریکا کی اہم شخصیات اور شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

تائیوان میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share this on WhatsAppتائی پے: تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے