مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریئے سے متاثر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت چھننے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 92 سالہ سید علی گیلانی کی میت چھیننا اور پھر ان کے اہلخانہ کے خلاف مقدمات کا اندراج بھارتی فاشزم کی شرمناک مثال ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کشمیر کے سب سے قابل احترام اوراصول پسند رہنما تھے، ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت آرایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

عمران نیازی پاکستان نہیں آئی ایم ایف کیلئے کام کررہے ہیں، شہبازشریف

Share this on WhatsApp بندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور قومی اسمبلی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے