تھوڑی مشکلات کے بعد سنہرا دور شروع ہوگا۔شہزاد مغل

لاہور (طارق چوہان) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث حکومت نے عوام کو ریلیف دیا،ریونیو اور برآمدات میں اضافے کے لیے تاجر برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد شہزاد مغل نے مختلف اضلاع کے تاجروں کے وفود سے ملاقات میں کہی انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ملکی مفاد میں غیر مقبول فیصلے کر رہےہیں تھوڑی مشکلات کے بعد سنہرا دور شروع ہوگا۔شہزاد مغل نے کہا اچھے کل کے لیے آج عارضی قربانی قوم دے کر دنیا میں اہم مقام حاصل کیا جا سکتا ہے

انہوں نے کہا ٹریڈر ونگ مارکیٹوں اور بازاروں میں کرونا ویکسینیشن موبائل وین کی سہولت اور انتظامات کر رہی ہے تاکہ دیہاڑی دار طبقے کو کام سے چھٹی کیے بغیر ویکسین لگوائی جا سکے۔جنرل سیکرٹری ٹریڈر ونگ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوامی سہولیات کے اقدامات کو عوام نے سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی وزیر،ایم این اے،ایم پی اے یا چئیرمن کونسلر کی سفارش اور پرچی کے عوام کے بنیادی کام ہو رہےہیں۔شہزاد مغل نے ن لیگ دور میں کرپشن اور سفارش کا راج تھا عام آدمی شناختی کارڈ کے لیے در بدر ہوتا تھا۔انہوں نے کہا ماضی کی کرپٹ حکومتوں کی وجہ سےاج مہنگائی اور بےروزگاری ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

راولپنڈی؛ اوباش کی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

Share this on WhatsAppراولپنڈی: تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں 17 سالہ اوباش نے 8سالہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے