ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔سارہ اسلم

ڈیرہ غازیخان ( شبیر سدوزئی ) کمشنر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں زچہ بچہ ہسپتال،سردار فتح محمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور پناہ گاہ کی تعمیر جلد مکمل کرائی جائے گی۔مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ہسپتال میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات ٹیچنگ ہسپتال کے اچانک معائنہ کے دوران جاری کیں۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ اور دیگر نے بریفنگ دی۔کمشنر نے ٹراما سنٹر، میڈیکل ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

داخل مریضوں کی عیادت کی۔مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی اور دیگر معاملات چیک کئے۔کمشنر سارہ اسلم نے مریضوں سے استفسار کیا کہ کیا طبی معائنہ کے دوران بلڈ پریشر چیک کیا جاتا ہے،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مریضوں اور لواحقین کا رویہ کیسا ہوتا ہے، ادویات ہسپتال سے دی جاتی ہیں یا باہر سے خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے.کمشنر سارہ اسلم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے بھی مسائل سنے۔انہوں نے ہسپتال کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور معاملات چیک کئے۔کورونا ایس او پیز اور متعلقہ معاملات کا خود باریک بینی سے جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف خطہ کیلئے تحفہ ہے۔

منصوبہ کی تکمیل سے ڈیرہ غازی خان،راجنپور سمیت پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے صوبوں کے عوام استفادہ کرسکیں گے دل کے مریضوں کو ملتان اور لاہور نہیں جانا پڑے گا۔ٹیچنگ ہسپتال میں پناہ گاہ کی تعمیر سے نہ صرف مریضوں کے لواحقین بلکہ مسافروں کو رات کے قیام،کھانا سمیت دیگر معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔کمشنر سارہ اسلم نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور پناہ گاہ کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔محکمہ بلڈنگز کے افسران نے بریفنگ دی۔200 بیڈ زکے زچہ بچہ ہسپتال میں نئی او پی ڈی اور گائنی وارڈ بھی تعمیر کیا جائیگا جس پر تین ارب 85 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔سردار فتح محمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ ہوں گے اسی طرح پناہ گاہ کے منصوبہ پر اڑھائی کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد جاں بحق

Share this on WhatsAppپشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے