آئی جی پنجاب کے احکامات مقامی اضلاع میں بطور ایس ایچ او تعینات 24 پولیس افسران کے تبادلے

ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) آئی جی پنجاب کے احکامات کی تعمیل،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی اوز کو ریجن بھر کے مقامی رہائشی اضلاع میں بطور ایس ایچ او تعینات 24 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات دے دئیے،احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کی طرف سے مقامی اضلاع کے رہائشی پولیس افسران پر اسی ضلع میں بطور ایس ایچ او تعیناتی پر محکمانہ پابندی عائد کر دی،آئی جی پنجاب کے ان احکامات کی تعمیل میں ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ۔مقامی ڈومیسائل رکھنے والے ایس ایچ او کو تبدیل کر دیا جانے، آر پی او نے ان احکامات پر فوری عمل درآمد کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایات بھی جاری کیں،

ریجن میں مقامی ضلع کے رہائشی بطور ایس ایچ او کام کرنے والوں میں ڈیرہ غازیخان ضلع میں سب انسپکٹرسمیع اللہ ،غلام مجتبیٰ،جاوید اقبال ،اسد عباس ،علی عمران ،افتخار علی ،اقبال احمد ،ابرار احمد ،محمد ابراہیم ،کلیم اللہ ،ضلع راجن پور میں ذولفقار علی ،سب انسپکٹر اسحاق جان ،شفیق آصف ،عفت عباس ،محمد صادق ،محمد لطیف، عمران جمیل ضلع مظفر گڑھ میں سب انسپکٹر ساجد حسین ،محمد عنصر ،زاہد لغاری ،ضیغم عباس ، سلیم حسن ،محمد الیاس ،محمد ایوب شامل ہیں.

About BBC RECORD

Check Also

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

Share this on WhatsAppکوئٹہ: مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے