قبضہ مافیا کے کارندے منشاء بم کے گردگھیرا تنگ

لاہور ( بندیا اسحاق ) منشاء بم اور اس کے ساتھیوں پر ایک اور مقدمہ درج،تھانہ ٹاؤن شپ میں ایل ڈی اے کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا،پولیس نے بھتیجے واجد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ میں درج مقدمے میں منشاء بم، اس کے 4 بیٹوں، بھتیجے سمیت 15نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیاہے۔مقدمے میں قبضہ کرنے، غیر قانونی تعمیرات، کار سرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔

پولیس نے منشاء بم کے بھتیجے واجد کو گرفتار کرلیا جبکہ منشاء بم چاروں بیٹوں سمیت روش پوش ہوگیا، پولیس کی جانب سے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی قبضہ گروپ کی جگہ نہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد جاں بحق

Share this on WhatsAppپشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے