مظفرگڑھ میں 65 سالہ ملزم کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

مظفرگڑھ ( شبیر سدوزئی ) شہر سلطان پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کرلیا مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر حسین نے اپنی کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم نظر حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی کرلیا گیا ہے، ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

ملتان ساٸبر کرائم کی کارکردگی ڈی جی ایف آئی اے کی شاباش

Share this on WhatsApp شبیر سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ڈائریکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے