واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر فل پیج ’اسکرالنگ‘ اسکرین شاٹ لینے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ ہمارے معمولات زندگی کی ایک اہم ایپ بن چکی ہے۔ واٹس ایپ کے ویب فیچر نے استعمال کنددگان کی زندگی کو بہت سہل کردیا ہے اور اب ڈیسک ٹاپ ورژن واٹس ایپ کے استعمال کندگان کا اہم ٹول بن چکا ہے، خصوصاً کورونا کے بعد ورک فرام ہوم نے اس کی اہمیت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔واٹس ایپ ویب کی واحد بڑی خامی یہی ہے کہ اسمارٹ فون کی طرح آپ اس میں مکمل چیٹ کا اسکرین شاٹ نہیں لے پاتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ونڈوز 10 میں اسکرولنگ اسکرین شاٹ کا فیچر نہیں ہے۔ لیکن اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیوں کہ اس کے دیگر بہت سے متبادل موجود ہیں جن کی بدولت آپ چیٹ کا مکمل اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔

طریقہ نمبر 1 ( مائیکروسافٹ ایج براؤزر)
مائیکروسافٹ ایج میں فل پیچ اسکرین شاٹ کا فیچر موجود ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کی بورڈ پر Shift+Ctrl+S دبائیں اور واٹس ایپ ویب چیٹ کو اسکرول کرنا شروع کردیں۔ مکمل ہونے کے بعد Save کے آئیکون پر کلک کردیں۔

طریقہ نمبر 2 ( کروم براؤزر ایکسٹینشن)

گوگل کروم پر متعدد تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو استعمال کندگان کو کروم پر فل پیچ اسکرین شاٹ لینے کی اجازت دیتی ہیں۔ آپ صرف کروم ویب اسٹور پر جاکر کسی فل پیج اسکرین شاٹ ایکٹینشن کی تلاش کریں۔ آپ Go full page, Screenshot tool اور Screenshot master وغیرہ جیسی ایکٹینشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنی منتخب کی گئی ایکسٹینشن کو کروم میں ایڈ کرنے کے بعد واٹس ایپ ویب پر جاکر اس چیٹ کو کھولیں جس کا اسکرین شاٹ لینا ہے۔ چیٹ کھلنے کے بعد ایکسٹینشن پر کلک کرکے اسکرین شاٹ لے لیں۔واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے مائیکروسافٹ ایج کی طرح کروم کی مستقبل کی اپ ڈیٹس میں اسکرین شاٹ ٹول شامل کرنے کی توقع ہے، اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پھر آپ کو کسی قسم کی ایکسٹینشن کی ضرورت نہیں ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

سام سنگ نے اپنا مہنگا ترین فون پیش کردیا: گیلکسی ’زی فولڈ‘ تھری

Share this on WhatsAppنیویارک: سام سنگ نے اپنا سب سے مہنگا اور فولڈایبل فون فروخت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے