نکاح کے دن جنید صفدرکی گلوکاری کی خوب واہ واہ

لندن: مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدرکے اپنے نکاح کی تقریب میں خود گانا گانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نوازکے بیٹے جنید صفدرکے نکاح کی تقریب لندن میں منعقد کی گئی۔ مختصرتقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح کی متعدد تصاویراوروڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر سب نے ملا جلا ردعمل دیا۔اب نکاح کی تقریب سے ایک وڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں خود جنید صفدر معروف گانا ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وڈیودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہورہی ہے جب کہ وڈیو پرمتعدد لوگوں نے یہ ہی رائے دی کہ جنید صفدر کی آواز کافی اچھی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کورونا ویکسین دیگر خطرناک بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے، تحقیق

Share this on WhatsAppواشنگٹن: کورونا ویکسین پر ہونے والی حالیہ امریکی تحقیق میں انکشاف ہوا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے