سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین سائنوویک اورسائنوفارم کی منظوری دے دی

ریاض: سعودی عرب نے ملک میں چینی ساختہ کورونا ویکسین سائنوویک اورسائنوفارم کی منظوری دے دی ہے۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے سائنو ویک یا سائنو فارم ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائی ہوں ان کے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو قبول کیا جائے گا لیکن انہیں ریاست کی جانب سے منظورشدہ 4 ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ بھی لگوانا ہوگا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پہلی خوراک کے کم ازکم تین ہفتوں بعد لی جا سکتی ہے جب کہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں ملنی چاہئیں، اگر پہلی خوراک لینے کے بعد انفیکشن ہوا تو دوسری خوراک انفیکشن کے کم از کم 10 دن بعد دی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے غیر ملکیوں کے ملک میں براہ راست داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی عرب

Share this on WhatsAppریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے اسرائیل کے ساتھ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے