پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد؛ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں وزیراعظم عمران خان سے افغانستان سے آئے سیاسی وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں اور موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

افغان وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کا ان کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ افغان وفد نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں ویکسی نیشن کارڈ نہ رکھنے پر 33 شہری گرفتار

Share this on WhatsAppکراچی: سندھ حکومت نے ویکسین کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کو جرائم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے