ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگامشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا۔تحصیل،ضلع اور ڈویژنل سطح پر جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں ضلع اور ڈویژن کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر نے شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین خان نے ادا کیے. وسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر کے ساتھ ڈی جی خان آرٹس کونسل میں پرچم کشائی کی۔پولیس،بی ایم پی،بوائز سکاؤٹس اور دیگر نے سلامی پیش کی۔آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی۔قومی ترانہ پیش کیا گیا۔بچوں نے ٹیبلوز،خاکے،تقاریر اور نغمے پیش کرکے ملک سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ضلعی انتظامیہ او رآرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو تابناک قرار دیا اورکہا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔14 اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو نسل نو تک پہنچائیں گے۔ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگامشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں ملک پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنائیں گے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک کو سرسبز،شاداب اور صاف ستھرا بنانے کیلئے شجرکاری اور صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن عظمت اسلام نائب صدر رقیہ رمضان۔ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب کے علاوہ ملک محبوب ثاقب،بشری سعید۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈویژنل،ضلعی افسران،پاکستان تحریک کے مرد اور خواتین کارکن،اساتذہ،طلباء اور طالبات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

About BBC RECORD

Check Also

ملتان ساٸبر کرائم کی کارکردگی ڈی جی ایف آئی اے کی شاباش

Share this on WhatsApp شبیر سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ڈائریکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے