افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں.آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ کے سفیروں نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں ہے، ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول میں مدد کرنا ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند ملٹی ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ملاقات کے دوران ٖیر غیر ملکی سفرا نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی وزیراعظم ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث نکلے

Share this on WhatsAppنئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3 ہزار کلوگرام ہیروئن اسمگلنگ میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے