کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے، مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ملتان ساٸبر کرائم کی کارکردگی ڈی جی ایف آئی اے کی شاباش

Share this on WhatsApp شبیر سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ڈائریکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے