آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر کے لئے ووٹنگ 17 اگست کو 10 بجے صبح سے 2 بجے تک ہوگی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا، صدر کا الیکشن 17اگست کو ہوگا، اور صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پولنگ ہوگی، جب کہ نتائج کا اعلان ووٹنگ کے فوری بعد کردیا جائے گا۔

صدر کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست کو جمع کروائے جائیں گے، اور کاغذات نامزدگی 16 اگست ساڑھے 11 بجے تک واپس لئے جاسکتے ہیں، آئین کے تحت صدر کے عہدہ کے لئے مسلمان، عمر 35 اور ووٹر فہرست میں اندراج ضروری ہے، کوئی رکن اسمبلی صدر کے عہدے کا الیکشن لڑنا چاہے تو پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینا پڑے گا، 13ویں آئینی ترمیم کے بعد صدر کے انتخاب میں اراکین کشمیر کونسل ووٹ نہیں ڈال سکتے، صدر کا تجویز اور تائید کنندہ کے لئے رکن اسمبلی ہونا ضروری ہے۔

صدر کے انتخاب کے لئے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے، اور قانون ساز اسمبلی کے 53اراکین اسمبلی صدر کے لئے ووٹ ڈالیں گے، جب کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر 24 اگست کو نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

لندن میں موجود نوازشریف کولاہورمیں کورونا ویکسین لگ گئی؛ فراڈ سامنے آگیا

Share this on WhatsAppلاہور: این سی اوسی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے