وزیر اعلی پنجاب کا بڑا فیصلہ کام چور افسران اب گھر جائیں گے

ڈیرہ غازیخان ( شبیر سدوزئی ) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار نے غریب عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ناقص کارکردگی کے حامل اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے اختیارات واپس لیے جاسکتے ہیں. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرارشاد احمد نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہاکہ وہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر نظر رکھیں.

مارکیٹوں کے معائنے، سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے، اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی، سبزی منڈیو ں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں پرنظر رکھنے سمیت تمام سرگرمیوں کو کارکردگی ایپ،قیمت ایپ اوردیگر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرائیں چیف سیکرٹری پنجاب ہفتہ وار اجلاس میں تحصیل سطح پر افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے. فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.

About BBC RECORD

Check Also

ملتان ساٸبر کرائم کی کارکردگی ڈی جی ایف آئی اے کی شاباش

Share this on WhatsApp شبیر سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ڈائریکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے