محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ: فیروز والہ میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تحصیل فیروزوالہ کے علاقے گلشن بابر آبادی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی فورس پر فائرنگ کردی، اور جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل ہیں، اور تینوں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور فیروز والا میں کرائے کےمکان میں رہائش پذیر تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینڈ اور ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس، آرمی، شیعہ کمیونٹی اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جب کہ دہشت گردوں نے اہم شخصیات بالخصوص شیعہ علماء کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

Share this on WhatsAppکوئٹہ: مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے