ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ کی دبنگ کاروائی فورٹ منرو ہسپتال سے ملزمان گرفتار

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

سائبر کرائم ایف ائی اے کی چائلڈ پورنو گرافی طالبات اور خواتین کو جنسی حراساں ، بلیک میل اور نازیبا میٹریل سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف ائی اے کی کاروائی 6 ملزمان گرفتار بہاولنگر کے رہائشی طاہر محمود کو مقامی یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر نازیبا میٹریل شیئر کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 95/21 درج کیا گیا۔۔

جبکہ خان گڑھ مظفر گڑھ میں ۔ملزمان محمد ساجد حسین اور محمد حمزہ کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے 16 سالہ مقامی طالبعلم ظہرین حیدرکو جنسی حراساں کیااور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے جن کو گرفتار کرکے مقدمہ 96/21 درج کیا گیا ہے۔سرگودھا میں ملزم میمد سجاد کو اپنی قریبی رشتہ دار خاتون کو جنسی حراساں کرنے اور قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔جسپر مقدمہ نمبر 97/21 درج کیا گیا ہے۔

جبکہ فورٹ منرو ٹی ایچ کیو ہسپتال کی فارماسیسٹ خاتون کو نا معلوم بن کر اپنا ہی عملہ حراساں اور بلیک میل کرتا رہا جس پر دو ملزمان مہتاب ڈرائیوار اور وسیم اکاونٹ کلرک کو گرفتار کر کے مقدمہ 99/21 سائبر کرائم درج کیا گیا ہے۔تمام ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور قابل اعتراض تصاویر/مواد برآمد کرایا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Share this on WhatsAppلاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موہلنوال کے علاقے میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے