اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالب علم کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو ڈیڑھ ماہ بعد گرفتار کرلیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم ابراہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

جون میں اسلامی یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش پذیر قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 18 جون کو یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے دو طلبا ابراہیم خان اور محمود اشرف کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ملزم نے 29 جولائی کو عبوری ضمانت کروائی تھی جو آج عدالت نے خارج کردی۔

About BBC RECORD

Check Also

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

Share this on WhatsAppکوئٹہ: مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے