پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ، افغان باشندہ جاں بحق

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پشاور کے لیڈی رنڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق قتل ہونے والا شخص افغان باشندہ تھا جس کو پہلے بھی گولی لگی تھی، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، قاتل ایمرجنسی گیٹ پہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

Share this on WhatsAppکوئٹہ: مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے