مجالس کے تمام اہم مقامات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے ؛ سید خرم علی

ملتان عمران بخاری

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ والدین سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالہ سے بچوں پر نظر رکھیں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکیں یہ بات انہوں نے پولیس لائین وہاڑی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی پی او امیر عبداللہ نیازی،صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ندیم اکرم پرویز،صدر میلسی بار ایسوسی ایشن،صدر بوریوالا بار ایسوسی ایشن سلمان یوسف گھمن، صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد بھٹی، علامہ غلام قنبر عسکری،حافظ حبیب الرحمن،محمد امتیاز عالم،راؤ خلیل احمد،خادم حسین،آصف خان، سجاد خان کھچی، پیر محمد اقبال،چاچا محمد اسلم، ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ،صائمہ نورین ایڈووکیٹ،راؤ فرمان علی، مہر عبدالغفار،جہانگیر ہاشمی،مولانا محفوظ احمد،ماسٹر ریاض مسیح،عمانوئیل مسیح شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ سماجی،معاشرتی اور معاشی ترقی کا ضامن ہے موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ رواداری،اتحاد،یگانگت بھائی چارہ کو فروغ دیا جائے
انہوں نے کہا کہ اسلام کے لغوی معنی ہی سلامتی اور امن کے ہیں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور مرمت بروقت کرائی جائےرات کے جلوسوں کے راستوں میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نےعلماء کرام سے کہا کہ وہ اپنے جمعۃ المبارک کے خطبات میں مذہبی،فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ پر بات کریں اور لوگوں کو تحمل بردباری اور برداشت سے کام لینے کی تلقین کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے کی اطلاع پر فوری رد عمل کی بجائے اس واقعے کی تصدیق لازمی کی جائے اور افواہ سازی کی حوصلہ شکنی کی جائے مجالس اور جلوسوں کے وقت اور روٹ کی پابندی کی جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ نیازی نے اجلاس کو بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے شرپسند عناصر کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے اور تمام اہم مقامات کی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہےسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں،مجالس کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور جلوس و مجالس انتظامیہ کے رضا کار بھی پولیس کے ساتھ مل کر حفاظتی فرائض انجام دیں گےاجلاس کے دوران ممبران ضلعی امن کمیٹی نے امن برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی کے مثالی امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا

About BBC RECORD

Check Also

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

Share this on WhatsAppکوئٹہ: مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے