بھارت کی 2 ریاستوں کے سیکیورٹی اہلکار آپس میں لڑپڑے، 6 اہلکار ہلاک

آسام: بھارتی ریاست میزورام اور آسام کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام اور میزورام کے درمیان جاری سرحدی تنازع کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت 80 سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریاست میزورام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسام پولیس نے پہلے سرحد عبور کی اور پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔دوسری جانب آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے میزورام پولیس پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزورام پولیس نے لائٹ مشین گن سے فائرنگ کی تاہم یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

تائیوان میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share this on WhatsAppتائی پے: تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے