گداگروں کے روپ میں بچے اغواء کرنیوالا گروہ گرفتار

کالا شاہ کاکو: پولیس نے کالاشاہ کاکو میں گداگروں کے روپ میں بچے اغواء کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیا، گروہ کی ایک خاتون سے تین بچے برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق کالاشاہ کاکو کے نواحی گاؤں چک 45میں گداگروں کے روپ میں ایک خاتون اور دو مردوں نے صفدر نامی دیہاتی کی پانچ سالہ بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

شک پڑنے پر دیہاتیوں نے گداگروں کی تلاشی لی تو ان کے قبضہ سے تین بچے برآمد ہوئے۔ گروہ کی سرغنہ خاتون فرار ہوگئی جبکہ دو مردوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےپولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ملتان ساٸبر کرائم کی کارکردگی ڈی جی ایف آئی اے کی شاباش

Share this on WhatsApp شبیر سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ڈائریکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے