ہیٹی کے صدر گھر پر قاتلانہ حملے میں ہلاک، خاتونِ اوّل شدید زخمی

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق رات کی تاریکی میں ہسپانوی زبان میں بات کرنے والے نامعلوم مسلح افراد نے ہیٹی کے صدر پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے 53 سالہ جووینل موئس کے سر پر گولی لگی جو ان کی ہلاکت کا باعث بنی جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔

تاحال حملہ آوروں کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے کے وقت صدر کے سیکیورٹی اہلکار کہاں تھے اور حملہ آور اتنی آسانی سے کیسے گھر میں داخل ہوگئے۔عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے صدر جووینل موئس کی نجی رہائش گاہ پر رات ایک بجے حملہ کیا جس میں صدر ہلاک اور خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئیں۔

عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے خود کو ملک کا سربراہ ڈکلیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا قتل غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام جذبات کو قابو میں رکھیں، پولیس اور ملک کی مسلح افواج نے سیکیورٹی کی صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک

Share this on WhatsAppلندن: برطانیہ میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیز چاقو بردار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے