صومالیہ میں انٹیلی جنس ادارے کے نزدیک خود کش حملہ، 10 افراد ہلاک

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں چائے کے ہوٹل پر دو خود کش بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں چائے کے ایک ہوٹل پر دو افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، دونوں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

چائے کے ہوٹل پر جس وقت حملہ کیا گیا اُس وقت وہاں گاہکوں کا رش تھا اور زیادہ تر چائے پینے والوں میں قریبی واقع سیکیورٹی فورسز کے دفاتر اور تھانے کے اہلکار شامل تھے۔صومالیہ میں حکومت کے خلاف برسرپیکار شدت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ الشباب نے 2011 سے دارالحکومت کے علاقوں پر اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے۔

رواں برس صومالیہ میں چار خود کش حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 50 سے زائد اہلکار مارے گئے جب کہ شہریوں کی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔ الشباب نے اپنی کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے دفاتر اور تھانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک

Share this on WhatsAppلندن: برطانیہ میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیز چاقو بردار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے