پولیس افسران و ملازمان کی ویلفئیر ہمیشہ سے ہماری ترجیحات رہی ہیں؛ سعدیہ سعید

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

پولیس افسران و ملازمان کی ویلفئیر ہمیشہ سے ہماری ترجیحات رہی ہیں ایک خوشحال پولیس آفیسر بہتر طور پر اپنے فرائض سر انجام دے سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی ہدایت پر اے ڈی آئی۔جی سعدیہ سعید نے ملتان ریجن کے پولیس ویلفیئر ونگ کے آفیسران سے میٹنگ کے دوران کیا جس میں ریجنل پولیس آفس ملتان کے انچارج ویلفیئر برانچ سب انسپکٹر عثمان۔نسیم بھی شریک تھے اجلاس میں، ملتان،،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید نے ویلفئیرافسران کو ہدایات دیں کہ وہ پولیس ملازمان،ریٹائرڈ پولیس افسران/ شہداء پولیس کی فیملیز کو دفتر بلانے کی بجائے ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔اسی طرح جو کیسیز CPO لاہور میں زیر التوا ہیں رابطہ کر کے ان کو جلد مکمل کروانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران کا حکم ہے کہ پولیس ملازمان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں تاکہ ان کی کارکردگی مزید بہتر ہو۔انہوں نے ناقص کارکردگی پر انچارج ملتان ویلفئیر برانچ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی

About BBC RECORD

Check Also

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

Share this on WhatsAppلاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے