دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔اسلام آباد میں منعقدہ ’’نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت چکے ہیں، اب پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نواز رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل امچیور شارٹ فلمز کے ذریعے فلم سازوں نے بہترین کام کیا، ہمیں کئی سو شارٹ فلمیں موصول ہوئیں، اس سال جیتنے والے پہلے 15 طلبہ کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ایک سال کی فلم میکنگ کی ٹریننگ حاصل کریں گے، زندہ معاشرے اپنے پودوں کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں، ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا، فیسٹیول میں نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، وزیراعظم نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں ںے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

Share this on WhatsAppکابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے