سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کوہ سلیمان کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ڈیرہ غازیخان کا دو روزہ دورہ کیا. انہوں تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں میں جا کر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی طرف سے کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ صفائی، ڈسٹ بن کی تنصیب، سنیٹری ورکرز اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں افسران کے اجلاس کی صدارت کی. ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایکسیئن خرم خان، چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل، چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یار سمیت دیگر افسران موجود تھے.

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد الطاف بلوچ نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دفتر میں محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار شعبہ کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں. وسائل سے محروم علاقوں کی ترقی اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران کو ذاتی دلچسپی دکھانا ہو گی. سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو فعال کرنے کیلئے مزید مشینری خریدی جا رہی ہے خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا.

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت میونسپل کمیٹی کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ صفائی، سیوریج سمیت میونسپل سروسز کی بہتری میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. سزا و جزا کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکردگی کو مانیٹر کیاجائے گا. انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں میں معیار قائم کرتے ہوئے ساکھ کو بہتر بنائیں. منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے. تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. قبل ازیں انہوں نے بارتھی قبرستان سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں.

About BBC RECORD

Check Also

ہیلتھ سروسزز کے معاشرے پر اثرات نظر آنے چاہئیں؛ ڈاکٹر عارف علوی

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد ہیلتھ سروسزز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے