کینیڈا کے وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پہلی بار مسلم جج نامزد کردیا

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوٹاوا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج کو نامزد کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اونٹاریو اپیل کورٹ کے جج محمو جمال کو سپریم کورٹ آف کینیڈا میں جج نامزد کردیا ہے۔ محمود جمال کینیڈا کی سپریم کورٹ میں نامزد ہونے والے پہلے مسلم جج بن گئے ہیں۔

سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج محمود جمال آئندہ ماہ یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ محمود جمال کینیا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین نے برصغیر سے کینیا ہجرت کی تھی۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جسٹس محمود جمال کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہونگے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

Share this on WhatsAppکابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے