وزیراعظم کا اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سیٹیزن پورٹل کے ذریعے شکایات پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ سیٹیزن پورٹل پر بیرون ملک مقیم پاکستانی کی شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا۔

چیف کمشنر نے وزرات داخلہ سےسرکل رجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے، جب کہ انسپیکٹر کو آپریٹیو سوسائیٹیز کو عہدہ سے برطرف، متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو شکایات کی تھی، سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر اس کی داررسی نہیں کی، جس کے بعد وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پر چیف کمشنر نے شکایات پر انکوائری کی، اور چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

Share this on WhatsAppکابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے