وزیراعظم سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، شیخ رشید

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نہ ہی سندھ کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوئی گورنر راج آرہا ہے تاہم سندھ میں ڈاکوراج ختم کرکے رہیں گے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی کام کرنے کو تیار ہے تاہم سندھ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ رینجرز کو جہاں چاہےاستعمال کرے۔

اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور صوبے کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں ویکسی نیشن کارڈ نہ رکھنے پر 33 شہری گرفتار

Share this on WhatsAppکراچی: سندھ حکومت نے ویکسین کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کو جرائم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے