اختلافات ختم ہو چکے، دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں، عثمان بزدار

محمد عمران

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ بھکر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں، اور اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔ بھکر میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بننے والے دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں اور ہمارے اختلافات بھی ختم ہوچکے ہیں، جب کہ اختلاف پیدا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کے لیڈر ہمارے ساتھی اور بھائی ہیں، سعید اکبر نوانی اور غضنفر عباس چھینہ دونوں میرے لئے قابل عزت و احترام ہیں، ہم مل جل کر ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، یہ سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور پارٹی کے تمام لوگ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین گزشتہ کئی ماہ سے تحریک انصاف کی پنجاب حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں، اور وہ متعدد بار میڈیا پر بھی اس حوالے سے اظہار کرچکے ہیں، جب کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کا ایک اور ہم خیال گروپ بھی سامنے آیا تھا، جس کی بیٹھک میں شکوے و شکایات کئے گئے اور پنجاب حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Share this on WhatsAppلاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موہلنوال کے علاقے میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے