صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا ،وزیراعلی عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی برادری کے لئے بڑے اقدام کی منظوری دیتے ہوئے صحافیوں کو کرونا ویکسین لگانے کی اجازت دیدی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کاکہناہےکہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا

۔وزیراعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیراعلی کاکہناہے کہ پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے ۔ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکاموڈیٹ کیا جائے ۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی میں بھارتی سازش سے پردہ اٹھادیا

Share this on WhatsAppاسلام آباد: فواد چوہدری اور شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کا دورہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے