جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

جاپان نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔جاپانی سفیر متصودا کونیری نے اسلام آباد کے قدیم علاقے شاہ اللہ دتہ میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہم اعلان کیا اور پاکستان کو دنیا کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متصودا کونیری نے کہا کہ جاپان نے پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں، پابندیوں کی فہرست میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، جاپانی سیاحوں خصوصا مذہبی سیاحوں کو پاکستان آنے دیا جائے گا۔

متصودا کونیری نے مزید کہا کہ جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اطمینان بخش ہوگئی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

Share this on WhatsAppکابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے