غریب آدمی کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کی نئے وزیرخزانہ کو ہدایت

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان سے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس کے علاوہ ملاقات میں ملکی معیشت اور مختلف عوامی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے حماد اظہر کو غریب آدمی کے لیے ریلیف کے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان حماد اظہر کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ وزیراعظم بورس جانسن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے