پکستانی فوج کے آرمی چیف سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ کی ملاقات

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سر پیٹرک نکولس نے ملاقات کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلی مونراڈ سینڈر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال اور علاقائی سلامتی کےامور بھی زیربحث رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل پیٹرک نے خطےمیں قیام امن کے لیے پاکستان کےکردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، برطانوی کمانڈر نے بالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاکستانی فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔ جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

چین کینیڈا تنازع ختم ؛ ’گرفتار شہریوں‘ کو رہا کردیا گیا

Share this on WhatsAppبینگ/اوٹاوا: چین اور کینیڈا نے تصفیے کے بعد ایک دوسرے کے 3 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے